محکمہ تعلیم کی ٹریفک قوانین کی پابندی کی آگاہی دینے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹریفک رولز کی پابندی کی آگاہی دینے کی ہدایت کی ہے ۔
محکمہ سکول تمام ذیلی ڈیپاٹمنٹس کو ہدایت جاری کردیں ۔ افسران ،ملازمین اور طلبہ کو آگاہ کیا کہ ٹریفک رولز اور سی سی ٹی وی کیمروں کے حوالے سے آگاہ کیا جائے ۔ملازمین کو دوران ڈیوٹی اور ڈیوٹی کے بعد ٹریفک رولز فالو کرنے کی تاکید کی جائے ۔ تمام ایجوکیشن، نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس پیکٹا اور دیگر کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔