پنجابی کانفرنس آج سے پیلاک میں شروع ہوگی

 پنجابی کانفرنس آج سے  پیلاک میں شروع ہوگی

لاہور (سٹا ف رپورٹر ) تیسری بین الاقوامی پنجابی کانفرنس آج سے پیلاک میں شروع ہو رہی ہے ۔ کانفرنس کا اہتمام پنجابی پرچار اور پنجابی لہر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج ، لٹریچر اینڈ آرٹ( پیلاک ) کے اشتراک سے کیا ہے ۔

کانفرنس کے دوران پنجابی زبان میں تعلیم وتدریس ، ماحولیات سمیت پنجاب کو درپیش دوسرے مسائل کے بارے میں پینل گفتگو کے علاوہ تحقیقی مقالہ جات پیش کیے جائیں گے ۔ معروف فنکار کامیڈی، بھنگڑا ، جھومر ، لوک اور صوفی گائیکی پیش کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں