نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی میں حسین نقی کی کتاب ’’مجھ سے جو ہوسکا‘‘ پر بک ٹاک کا انعقاد
لاہور (سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی جو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کا اہم حصہ ہے میں ممتاز صحافی، انسانی حقوق کے علمبردار اور سینئر سماجی کارکن حسین نقی کی خودنوشت’’ مجھ سے جو ہوسکا‘‘ کے موضوع پر خصوصی بک ٹاک منعقد کی گئی۔
جس میں ڈاکٹر نوید الٰہی، ڈاکٹر محمد جمیل آفاقی، فرخ سہیل گوئندی، طارق نجیب نجمی، سلمان عابد، سلمان غنی اور چودھری خادم حسین نے کتاب کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔