ہسپتال کینٹین کی بولی دیکر غائب کمپنی بلیک لسٹ نہ ہوسکی

ہسپتال کینٹین کی بولی دیکر غائب کمپنی بلیک لسٹ نہ ہوسکی

پنجاب بھر کی بجائے صرف ایم ایس سروسز نے بلیک لسٹ کیا،درخواست دہندہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سروسز اور چلڈرن ہسپتال لاہور کے کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ کرنے کے معاملہ پر شہری نے محکمہ صحت پنجاب کو درخواست دے دی۔محمد نواز نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی ر کو درخواست میں کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کی کینٹین کا ٹھیکہ حاصل کرکے فرار ہونے والی کمپنی کو پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں بلیک لسٹ کردیا گیا ہے مگر سروسز ہسپتال میں بھی ایسے ہی ایک کمپنی کے 16کروڑ تک بولی دیکر فرار اختیار کرگئی ہے مگر اس کو پنجاب بھر میں بلیک لسٹ کرنے کی بجائے صرف ایم ایس کی جانب سے ہسپتال میں ہی بلیک لسٹ کیا گیا ہے جس پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خاموش دکھائی دے رہا ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ای آکشن پالیسی کے مطابق پہلے بولی دہندہ کی جانب سے ایڈوانس قبولیت لیٹر قبول نہ کرنے پر فرم کو عموماً 5 دن میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے اسی نوعیت کی خلاف ورزی پر دوسری بولی دہندہ کے خلاف بھی کاروائی کی جاتی ہے ۔ جبکہ چلڈرن ہسپتال کے معاملے میں ایسا دیکھنے کو آیا تھا جبکہ اسکے برعکس سروسز ہسپتال کے معاملے میں یکساں معیار پر عمل درآمد نظر نہیں آرہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں