ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار، بری کرنے کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور اور جسٹس سردار علی اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملزم محمد حسین کی سزائے موت کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا ،ایک چھوٹا سا شک بھی ملزم کی بریت کیلئے کافی ہوتا ہے ،گواہ کے مطابق ملزم کو موقع پر گارڈ نے پکڑا ،پولیس کے مطابق ملزم نے پسٹل کہیں دور چھپایا تھا جسے برآمد کیا گیا ،اگر ملزم موقع سے گرفتار ہوا تھا تو پسٹل کیسے چھپایا ؟ملزم اور مقتولہ کی کال ڈیٹا ریکارڈ پر دونوں کا نام مسنگ ہے ۔