ڈی سی کا قصور بھر کا تفصیلی دورہ صفائی‘ تجاوزات پر سخت احکامات
قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا کا شہر بھر کا تفصیلی دورہ، صفائی، تجاوزات اور ٹریفک بحالی کیلئے سخت احکامات۔
ڈی سی نے مین فیروزپور روڈ، موڑ کمال چشتی، گنڈا سنگھ روڈ سمیت اندرون و بیرون شہر کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، تجاوزات، بیوٹیفکیشن، پلانٹیشن اور ٹریفک کی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تجاوزات اور ناقص صفائی پر پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات دیں کہ شہر سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔