سوشو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ سے جواب طلبی

سوشو اکنامک سروے کی ڈیوٹی نہ دینے  والے سینکڑوں اساتذہ سے جواب طلبی

لاہور(خبر نگار)لاہور میں سوشو اکنامک سرو ے کی ڈیوٹی نہ دینے والے سینکڑوں اساتذہ کی جواب طلبی کرلی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سینکڑوں اساتذہ کو غیر حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔ غیرنصابی ڈیوٹیوں پر پابندی کے باوجود غیر حاضر اساتذہ کی جواب طلبی کرلی گئی۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ اساتذہ بچوں کو پڑھائیں یا غیرنصابی ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔میٹرک کے پیپرز میں چند ماہ باقی ہیں اور اساتذہ سروے ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔اساتذہ کو انتقامی کارروائیوں کی بجائے انکی غیرنصابی ڈیوٹیاں ختم کی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں