کنٹریکٹ اساتذہ کا غیر قانونی الاؤنس لینے کاانکشاف

کنٹریکٹ اساتذہ کا  غیر قانونی الاؤنس لینے کاانکشاف

لاہور(خبر نگار) اساتذہ کی جانب سے غیر قانونی طور پر الاؤنس لینے کا انکشاف ہوا ہے ۔کنٹریکٹ پر نوکری کرنیوالے اساتذہ کئی سالوں سے الاؤنس لے رہے ہیں۔

اساتذہ محکمہ سکول ایجوکیشن سے 5ہزار ماہانہ الاؤنس حاصل کر رہے تھے ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹس لے لیا ہے ۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ کنٹریکٹ پر کام کرنیوالے اساتذہ الاؤنس کے اہل نہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹیز اساتذہ سے ریکوری کرکے پیسے خزانے میں جمع کرائیں ۔محکمہ سکول ایجوکیشن میں اس وقت ہزاروں اساتذہ کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں