پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کیلئے 28سنگل بینچ تشکیل

پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت  کیلئے 28سنگل بینچ تشکیل

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کیسوں کی سماعت کیلئے 28 سنگل بینچ تشکیل ،پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کیلئے 10 ڈویژن بینچ تشکیل ،3ڈویژن بینچ سوموار سے جمعہ جبکہ 7 ڈویژن بینچ سوموار سے جمعرات تک اپیلوں پر سماعت کرینگے۔

،ڈویژن بینچز ٹیکس، فوجداری، سول اور کمرشل اپیلوں پر سماعت کرینگے ،سنگل بینچز حکم امتناعی، ضمانت، حبس بے جا، اندراج مقدمہ، جائیداد سمیت کیسز کی سماعت کرینگے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد روسٹر جاری کیا گیا۔ ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں