رکشہ بیٹری میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس گئے

رکشہ بیٹری میں آگ لگنے سے خاتون اور بچہ جھلس گئے

قصور(نمائندہ دنیا)چونیاں کے نیو لاری اڈا کے قریب گھر کے اندر کھڑے رکشے کی بیٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس سے خاتون اور۔۔۔

 2سالہ بچہ بری طرح جھلس گئے ۔ذرائع کے مطابق رکشا کی بیٹری میں نامعلوم وجوہات پر آگ لگی۔ زخمیوں میں 2سالہ اسامہ ولد محمدعرفان اور 42سالہ خورشید بی بی زوجہ محمدمنشاشامل ہیں۔ آگ کو گھر والوں نے پہلے ہی بجھا لیاتاہم ریسکیو عملہ نے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتال شفٹ کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں