پی آئی ڈی کے زیر اہتمام سینیٹر عرفان صدیقی کی یادمیں تعزیتی ریفرنس
لاہور(اے پی پی)سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی صحافتی میدان میں وہ روشن مینار تھے ۔۔۔
جنہوں نے نصف صدی پر محیط پیشہ ورانہ زندگی اصول پسندی کیساتھ گزاری۔ انکا طرزِ عمل اور قلم صحافی کیلئے رہنما حیثیت رکھتے ہیں۔ وہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)لاہور کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا سینیٹر عرفان صدیقی اصولی، ذمہ دار اور باوقار صحافت کا پورا باب تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈیشفقت عباس نے کہا عرفان صدیقی نے جو فکری ورثہ چھوڑا ، اسکی روشنی آئندہ نسلوں کو سمت دیتی رہے گی۔