بچوں میں جگر، معدہ، لبلبہ کی بیماریوں کی بروقت تشخیص علاج ضروری:پروفیسر انجم سعید
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )بچوں کی صحت میں معمولی تبدیلی بھی سنگین بیماری کی علامت ہو سکتی ہے ۔ بھوک میں کمی، مسلسل پیٹ درد، الٹیاں، اسہال یا آنکھوں اور جلد کا پیلا ہونے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔۔۔
پاکستان میں بچوں کی بڑی تعداد جگر، معدہ اور لبلبہ کی بیماریوں کا شکار ہو رہی ہے جنکی بروقت تشخیص اور درست علاج ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار بچوں کے ماہرِ امراض معدہ و جگر اور چلڈرن ہسپتال گیسٹرو انٹالوجی یونٹ کے انچارج پروفیسر انجم سعید نے دنیا سے گفتگو میں کیا۔