تشدد ، حبس بے جا میں رکھنے پر مقدمہ درج

تشدد ، حبس بے جا میں  رکھنے پر مقدمہ درج

قصور(نمائندہ دنیا)تشدد کرکے حبس بے جا میں رکھنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ۔۔۔

چاہ کلانوالہ کے رہائشی محمدعباس نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں مقدمہ درج کروایا کہ علی رضا ولد بابا بٹوا، ذیشان ولد ندیم بھٹی، عمار ظفر ولد ظفر اقبال نے مجھے تشدد کا نشانہ بناکر حبس بے جا میں رکھ کر ارتکاب جرم کیا ہے ۔جس پر پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں