ڈی سی، ڈی پی او پاکپتن کا درگاہ بابا فرید کا دورہ ، پولیو مہم کا افتتاح
پاکپتن (خبرنگار،سٹی رپور ٹر،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنرپاکپتن آصف رضا نے ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کے۔۔۔
ہمراہ درگاہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا اور جامع بریفنگ لی۔آصف رضا نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کئے جائیں۔ درگاہ بابافرید پر زائرین کیلئے معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔