بیٹیاں پیدا کرنے پربیوی قتل کرنیوالے کو عمر قید، 3لاکھ جرمانہ
لاہور (کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ نے 3بیٹیاں پیدا کرنے کی رنجش پر بیوی کو قتل کرنیوالے کو عمر قید اور۔۔
3لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔مجرم مدثر اور عائشہ کی 13سال قبل شادی ہوئی تھی ، 3بیٹیاں پیدا ہونے پر مدثراکثر لڑائی جھگڑا کرتااور اس نے عائشہ کو گلا دبا کر قتل کردیاتھا۔تھانہ شفیق آباد پولیس نے 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا ۔