ہائیکورٹ :امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج ،ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کی تعریف
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔۔
، جسٹس طارق ندیم نے عدالتی حکم کی تعمیل پر ڈی پی او چنیوٹ نوید عاطف کی تعریف کی اور کہا ڈی پی او اچھے آفیسر ہیں آپکے ماتحت کی نالائقی پر آپکو بلوایا ۔جسٹس طارق ندیم نے خیانت کے ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی غلط بیانی پر ڈی پی او کو طلب کیا تو وہ عدالتی حکم پرعدالت پیش ہوگئے ۔نوید عاطف نے کہا ذمہ دار آفیسر کیخلاف کارروائی کردی گئی ، آئندہ غلطی نہیں ہوگی ۔