سابق لیسکو چیف کی پنشن ودیگر مراعات فوری بحال کرنیکاحکم

سابق لیسکو چیف کی پنشن ودیگر  مراعات فوری بحال کرنیکاحکم

لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی جانب سے دائر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی پنشن، میڈیکل الاؤنس اور دیگر مراعات فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر لیسکو چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ،جسٹس شاہد کریم نے سابق لیسکو چیف شاہد حیدر کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں