تحصیلداروں کی بھرتی کے طریقہ کار کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقررکرنیکی سفارش
لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحصیلداروں کی بھرتی کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواست جسٹس مزمل اختر شبیر کے روبرو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اسسٹنٹ لینڈ ریکارڈ ملازمین اقرا سلیم ودیگر کی درخواست پر سماعت کی۔