سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے پیش نظر سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ایچ او شادباغ زاہد حسین کی نگرانی میں گورنمنٹ پاک سٹینڈرڈ گرلز ہائی سکول اور سی ڈی جی گرلز ہائی سکول شاد باغ میں موک ایکسرسائز کی گئی۔ہنگامی مشقوں میں سٹی پولیس، ایلیٹ فورس، بم سکواڈ، ریسکیو 1122، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو سمیت دیگر سکیورٹی اداروں نے شرکت کی۔ سکول کی طالبات اور اساتذہ کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محفوظ رہنے ، بروقت ردعمل دینے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔