رنگ محل اعظم مارکیٹ میں آتشزدگی
لاہور(کرائم رپورٹر ) رنگ محل اعظم مارکیٹ کراچی پلازہ میں کپڑے کی دکان اور گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کی۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے تین مختلف سیکٹرز سے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کیا۔ آگ کراچی پلازہ کے پانچویں فلور پر واقع کپڑے کے گودام میں لگی ، جسے ریسکیو اہلکاروں نے مہارت کے ساتھ اوپر کے فلورز تک محدود رکھا۔