’’پاکستان میں آپ سب آزاد ہیں‘‘ کے عنوان سے تقریب

’’پاکستان میں آپ سب  آزاد ہیں‘‘ کے عنوان سے تقریب

لاہور(خبر نگار) پاکستان ایک ایسا گلدستہ ہے جس کی خوبصورتی یہاں بسنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کی وجہ سے ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام یوم قائد کے حوالے سے تقریب بعنوان \'\'پاکستان میں آپ سب آزاد ہیں\'\' سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈمنسٹریٹر انجم وحید کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی جبکہ مہمان مقررین میں مسیحی رہنما بشپ مجید ناز عاشق،ہندو رہنما امرناتھ رندھاوا،سکھ رہنما سردار بشن سنگھ اور ڈاکٹر سلیم رائو شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں