قرض جلد واپس کرنے پر 20فیصد رعایت کی سفارش

قرض جلد واپس کرنے پر 20فیصد رعایت کی سفارش

اپنی چھت اپنا گھر ، مستفید افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سیکرٹری ہاوسنگ کی ہدایت پر ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی سربراہی میں اعلی ٰ سطحی اجلاس ،اجلاس میں پی ڈی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام مرزا ولید بیگ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، بلاسود قرض سے مستفید افراد کے لیے سہولیات میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاسود دیا گیا قرض جلد واپس کرنے پر 20 فی صد تک رعایت دینے کی سفارش، دوران قرض فوت ہونے والوں کے قرض معافی،معذور ہونے پر بھی رعایت ہو گی، قرض واپسی میں مزید آسانی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے ، پروگرام میں بلاسود دس سال کے لیے پندرہ لاکھ قرض دیا جاتا ہے ، صوبائی کابینہ کی منظوری کے مطابق رعایت کے لیے لائحہ عمل کی تیاری شروع کی گئی، اجلاس میں اخوت، این ایس آر پی سمیت تمام مائیکروفنانس اداروں نے عملی تجاویز پیش کیں، ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کا رعایت کے اطلاق کے لیے ایس او پیز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رعایت کا اطلاق دس سالہ قرض تین سے چھ سال میں واپس کرنے پر ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں