3منشیات فروش گرفتار

3منشیات فروش گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار)مختلف واقعات میں پولیس تھانہ سٹی پھول نگر اور چھانگامانگا نے 3منشیات فروشوں کو 65لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔

 جمیل روڈ پھولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ندیم کو 30لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔ محلہ پرانی منڈی سراج کالونی پتوکی کے رہائشی منشیات فروش غلام مصطفی کو ناکے پر چیک کرتے ہوئے 10لیٹر شراب سمیت گرفتار کرلیا۔تھانہ گنڈا سنگھ والا پولیس نے ایس ایچ او آصف جاوید خان کی زیر نگرانی گشت کے دوران ساندہ پھاٹک کے قریب سے رفیق مسیح کو 25لٹر شراب سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں