قصور:وارداتیں ،لاکھوں نقدی، 3موٹر سائیکل چھن گئیں

قصور:وارداتیں ،لاکھوں نقدی، 3موٹر سائیکل چھن گئیں

امین، نعمان، علی احمد، دانش نقدی، فرحان، ریاض، حبیب موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے

قصور(نمائندہ دنیا، خبرنگار)قصور میں ڈکیتی، رہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون اور3 موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ پولیس تھانہ پھول نگر کے علاقہ بگھیانہ کے قریب سے ڈاکوؤں نے راجہ جنگ کے رہائشی امین ولد رحمت سے 6ہزار 200روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔اٹاری کرم سنگھ کے قریب نعمان صدیق سے 15ہزار روپے نقدی ،سٹیل باغ موڑ کے قریب بھٹہ سوہن دین کے رہائشی علی احمدسے 7ہزار روپے نقدی،کوٹ بسم اﷲ کنگن پور کے دانش اسلم کاموبائل فون اور 23ہزارنقدی چھن گئی۔ کوٹ مسجد حسو شاہ والی قصور سے حافظ فرحان سعیدکی موٹرسائیکل،جبکہ علاقہ ساہدسے کوٹ محمد حسین والا سعدکے ریاض احمدکی موٹرسائیکل چور لے گئے ۔ تھہ شیخم کے علاقہ ڈیرہ زبیر خاں کے قریب حبیب سے 35 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھن گئی۔ گلانوالہ چونیاں سے نامعلوم چور65 ہزار مالیت کی بکری چوری کر کے لے گئے ۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں