محکمہ سکول ایجوکیشن کے ماتحت دفاتر آج اور کل کھلے رہیں گے

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ماتحت  دفاتر آج اور کل کھلے رہیں گے

لاہور (خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن کے ماتحت دفاتر ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے ،محکمہ سکول ایجوکیشن نے ماتحت اداروں کو ہدایت کردی ۔10 اداروں کے سربراہان کو ہدایت کردی گئی۔

پیکٹا اور پیما کے ادارے سیکرٹری سکول کو ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ دینگے ،نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری سکولز نے ماتحت اداروں کو آگاہ کردیا ۔تمام ڈی پی آئیز ، چلڈرن لائبریری کمپلیکس ، پیما، پیکٹا کو ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں