ورکرز ویلفیئر فنڈ میں ہاؤسنگ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ کا نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنیکی تجویز

ورکرز ویلفیئر فنڈ میں ہاؤسنگ  اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ کا نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنیکی تجویز

لاہور(خبر نگار)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میں ہاؤسنگ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ کا نیا ڈائریکٹوریٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت 32 لیبر کالونیوں کے انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے نیا ڈائریکٹوریٹ کی تجویز گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ تجویز کے مطابق لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ، مینجمنٹ اور اسٹیٹ امور ایک ہی ڈائریکٹوریٹ کے تحت لانے کی تیاری صوبے کے 18 اضلاع میں قائم لیبر کالونیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں