نگران عملے کیلئے 28کروڑ جاری
لاہور(خبر نگار)چیئرمین لاہور بورڈ نے میٹرک کے نگران عملے کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ۔
میٹرک امتحان میں 11ہزار اساتذہ نے نگرانی کے فرائض سرانجام دیئے تھے ۔پیپروں کی مارکنگ 4100 اساتذہ نے کی تھی۔تمام عملے کو دو روز میں معاوضوں کی ادئیگیاں ہوجائیں گی۔