2میٹ شاپس کو بھاری جرمانے 10کو اصلاحی نوٹس جاری

2میٹ شاپس کو بھاری جرمانے   10کو اصلاحی نوٹس جاری

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح ناکہ بندیاں کی گئیں جس میں 36میٹ گودام، سپلائرز اور شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے 2کو بھاری جرمانے اور 10 اصلاحی نوٹس جاری کردیے جبکہ مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر 4ہزار کلو سے زائد تلف کردی گئیں۔

 تفصیلات میں بتایا گیا کہ چیکنگ کے دوران بیمار مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی،انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں،موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کو تفصیلی جائزے کے بعد مضر صحت قرار دیا،بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں