کسٹم کلکٹر ودیگر پر مقدمہ درج کرنیکی درخواست، رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز نے کسٹم کلکٹر محمد سعید وٹو و دیگر ان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایف آئی اے سے 12 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کسٹم حکام نے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ایف آئی اے کو کسٹم کلکٹر لاہور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تاہم ایف آئی اے نے متعلقہ حکام کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا،لہٰذا عدالت چیف کلکٹر کسٹم سمیت دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،ایف آئی اے نے بتایا کہ معاملے کی انکوائری کے لیے تفتیشی افسر مقرر کردیا ہے ۔