جمعۃ المبارک پر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی
لاہور(کرائم رپورٹر )جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، جس کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکے قائم کیے گئے تھے ۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران سنیپ چیکنگ اور ناکہ جات پر 2 لاکھ 22 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 10 لاکھ 22 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے۔