پی پی ایس سی :دھند کے باعث امتحانات کیلئے ہدایات جاری

پی پی ایس سی :دھند کے باعث  امتحانات کیلئے ہدایات جاری

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے صوبہ بھر میں موسمی اور دھند کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے 20 اور 21 کو ہونے والے ایس ڈی او پیرا اور دیگر امتحانات کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کی اسامیوں کے فیز ٹو کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، جس میں 20 ہزار سے زائد امیدوار تحریری امتحان میں شرکت کر رہے ہیں، امیدواروں سے جنرل نالج اور انگلش مضمون کا پیپر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں