پی ڈی پی :غیر معیاری کام کرنیوالوں کوبلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ

پی ڈی پی :غیر معیاری کام کرنیوالوں کوبلیک لسٹ کرنیکا فیصلہ

کنسٹرکشن سائٹ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں:سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )نا اہل، کاہل اور کام چور کنٹریکٹر نہیں چلے گا،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں غیر معیاری اور سست روی سے کام کرنیوالوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق خصوصی اجلاس سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہوا، گجرات، سرگودھا، ڈی جی خان، جھنگ اور جہلم میں ترقیاتی کاموں میں پیش رفت پر اجلاس ہوا،پانچوں اضلاع کے ایم ڈی واساز نے اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کام کا آغاز نہ کرانے والے کنٹریکٹرز کی سخت تنبیہ اور واررننگ کے ساتھ تمام اضلاع میں معیاری اور برق رفتار کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کا معیار اور رفتار پر مقابلہ ہے ،اچھا کام کرنے والے کنٹریکٹرز کو تعریفی اسناد دی جائیں گی،کنسٹرکشن سائٹ پر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں،تمام عملہ اور سائٹ افسران سیفٹی پروٹوکولز یقینی بنائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں