فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر: 100ارب آمدن کاہد ف پورا نہ ہوسکا

فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر: 100ارب آمدن کاہد ف پورا نہ ہوسکا

پلاٹس کی تشہیر کیلئے سڑکوں پر ایڈورٹائزمنٹ بل بورڈز نصب کرنیکا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹاؤن سے 100 ارب آمدن کا ہدف ایک دہائی میں بھی پورا نہ ہو سکا، بارہا آکشن کے باوجود فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر کے پلاٹس فروخت نہ ہو سکے ، ایل ڈی اے کو آمدن حاصل نہ ہو سکی، آمدن نہ ہونے کے باوجود ایل ڈی اے نے فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر میں مزید اخراجات کا منصوبہ بنا لیا، پلاٹس کی تشہیر کے لیے سڑکوں پر ایڈورٹائزمنٹ بل بورڈز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، بل بورڈز پر پلاٹس کا رقبہ، زوننگ ریگولیشن اور اہمیت درج کی جائے گی، خریداروں کو متوجہ کرنے کی کوشش کی جائے گی، ایل ڈی اے کی جانب سے بل بورڈز نصب کرنے کا عمل چار ماہ میں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں