اہلحدیث یوتھ فورس کے جوان ہماراسرمایہ ہیں:حافظ سلمان اعظم

 اہلحدیث یوتھ فورس کے جوان  ہماراسرمایہ ہیں:حافظ سلمان اعظم

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ سلمان اعظم نے کہا ہے کہ اہلحدیث یوتھ فورس کے جوان ہماراسرمایہ اثاثہ ہیں۔۔۔

 دین اسلام کی ترویج واشاعت، ان میں علم کی دینی ودنیاوی علم کی شمعیں روشن کرنا ہمارافرض اولین ہے، نوجوان نسل اگر آنحضور ؐ کی تعلیمات کی پیروی کواپنااوڑھنا بچھاؤنابنالیں توکامیابیاں ان کے قدم چومیں گی۔ اہلحدیث یوتھ فورس کو مزید مضبوط، فعال،منظم اورمتحرک بناکرنوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کیساتھ ساتھ ،دین اسلام کی طرف راغب کرنے کیلئے عملی اقداما ت اٹھائے جائیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اہلحدیث یوتھ فورس ضلع شیخوپورہ کی طرف سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع کی پانچوں تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں