واریئر گروپ آف لائرزکا سیکرٹری قصور بار کیلئے آزاد امیدوار ملک بلال کی حمایت کا اعلان
قصور(نمائندہ دنیا)وارئیر گروپ آف لائرز نے قصور بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے آزاد امیدوار ملک بلال احمد خاں کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کردیا۔
اس موقع پروکلا زاہد بیگ، ثاقب غفور ،چودھرری سلیم،ملک شعبان ، راشد، ملک رشید نول ، مبین، عاصم سرفراز، شہباز، طارق زیاد، عمیر احمد بھٹہ ایڈووکیٹ نے آزاد امیدوار کا اعلان کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا آنے والا وقت نوجوان وکلاء کا ہے جنہیں مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وکلاء کا ووٹ ہر سال استعمال ہو جاتا ہے جبکہ فیصلے چند مخصوص گروپس کرتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ وکلاء خود اپنے حق کا فیصلہ کریں کیونکہ ووٹ وکلاء کا ہے مگر حق کوئی اور لے جاتا ہے۔ آزاد امیدوار ملک بلال احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا قصور بار میں صرف دو گروپس ہی نہیں بلکہ آزاد امیدوار بھی موجود ہیں جو وکلاء کی حقیقی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب ہو کر قصور بار کی فلاح و بہبود، نوجوان وکلاء کے حقوق کے تحفظ اور بار میں شفاف نظام کے قیام کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔