پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین  کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین کی بہاولنگر میں ہمشیرہ کے انتقال کر گئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے پارٹی کے سینئر رہنما اور جنوبی پنجاب کے چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین کی بہاولنگر میں ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں مخدوم سید احمد محمود نے مرحومہ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس المناک اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں