غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے 1 شخص زخمی
زخمی مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل ،علاقے میں خوف و ہراس
لاہور(کرائم رپورٹر)سمن آباد میں بسطامی روڈ مٹھائی والا چوک کے قریب غباروں میں ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹینکی اچانک پھٹنے کے باعث ایک شخص زخمی ہوا، جسے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی کو مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ کو محفوظ بنا دیا،مزید تحقیقات جاری ہیں۔