لبرٹی خدمت مرکز ، سینٹ میری چرچ میں کرسمس کیک کاٹا گیا

لبرٹی خدمت مرکز ، سینٹ میری چرچ میں کرسمس کیک کاٹا گیا

پاکستان میں بلا تعصب رنگ، نسل ، مذہب کی مکمل آزادی :ایس پی ماڈل ٹاؤن

لاہور (کرائم رپورٹر) لبرٹی خدمت مرکز اور سینٹ میری چرچ میں کرسمس کی آمد کے موقع پر کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اے ایس پی گلبرگ رجندر میگھوار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ترجمان پولیس کے مطابق مسیحی برادری کی جانب سے اے ایس پی گلبرگ رجندر میگھوار کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر اے ایس پی رجندر میگھوار نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی خوشیوں پر مبارکباد دی۔

اے ایس پی گلبرگ رجندر میگھوار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلا تعصب رنگ، نسل اور مذہب کی مکمل آزادی حاصل ہے ، جبکہ کرسمس کے حوالے سے منعقد کی جانے والی یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی آئینہ دار ہے ،ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ کرسمس کی تقریبات اور گرجا گھروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار پُرامن ماحول میں منا سکے ۔تقریب کے اختتام پر امن، بھائی چارے اور ملکی ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں