سودی نظام معاشرتی تباہی کا سبب بن رہا : جے یوآئی
لاہور(سیاسی نمائندہ)صوبائی حکومت آئمہ کو ماہانہ کے بجائے مدارس کی رجسٹریشن کے وعدے کو پورا کرے اور انہیں دستور پاکستان کے مطابق آزادی سے کام کرنے دے۔
ملک کے اسلامی تشخص کو کسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا،سودی نظام معاشرتی تباہی کا سبب بن رہا ہے، ہر دور میں حکمران آئی ایم ایف سے سودی قرضوں لینے کے لئے کوشاں رہے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد نے میڈیا اور جماعتی ذمہ داران اور مدرسہ ضیاء القرآن میں سالانہ دستاربندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔