شہر میں دودھ اور دہی سرکاری نرخوں پر نایاب، شہری پریشان

شہر میں دودھ اور دہی سرکاری  نرخوں پر نایاب، شہری پریشان

لاہور(آن لائن)شہر میں دودھ اور دہی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ممکن نہ ہوسکی، جبکہ رہائشی علاقوں اور چھوٹے بازاروں میں دونوں اشیا مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سرکاری قیمتوں پر دودھ اور دہی صرف چند اہم شاہراہوں اور مخصوص پوائنٹس تک محدود ہے ۔ذرائع کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں 220 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ دہی 210 روپے فی کلو کی بجائے 240 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جس سے شہری شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں