کرسمس ، نیوائیر نائٹ :امن وامان کیلئے پولیس فلیگ مارچ

کرسمس ، نیوائیر نائٹ :امن وامان کیلئے پولیس فلیگ مارچ

مارچ مختلف شاہراہوں سے ہوتاہوا لوہاری گیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن پولیس نے کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا۔پولیس کے مطابق فلیگ مارچ میں سٹی ڈویژن کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز، ڈولفن سکواڈ، پیرو فورس اور ٹریفک پولیس نے شرکت کی۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سٹی بلال احمد نے کی۔

فلیگ مارچ کا آغاز لوہاری گیٹ سٹی ہیڈ کوارٹر ز سے ہوا، جو بھاٹی چوک، شاہ عالم، کراؤن اڈہ، نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، شاد باغ، مصری شاہ، بادامی باغ جوزف، آزادی فلائی اوور، راوی روڈ، شفیق آباد، شاہدرہ چوک، شاہدرہ ٹاؤن اور امامیہ پھاٹک سے ہوتا ہوا واپس سٹی ہیڈ کوارٹرز لوہاری گیٹ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ قیامِ امن اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ فلیگ مارچ کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا اور عوام الناس میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا ہے ۔لاہور پولیس کرسمس اور نیو ائیر نائٹ کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔ترجمان پولیس کے مطابق سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں