ریلوے سٹیشن کے سامنے گرین اور پارکنگ ایریا ڈویلپ کرنے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹرسے ) ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف کا دورہ کیا۔۔۔۔
اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلوے سٹیشن کے سامنے گرین ایریا اور پارکنگ ایریا کو ڈویلپ کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے سڑک کی ری ماڈلنگ، مرمت اور بحالی کا کام بھی کیا جائے گا۔