سیکرٹری اوقاف پنجاب کی زیر صدارت زونل ناظمین کانفرنس

 سیکرٹری اوقاف پنجاب کی زیر صدارت زونل ناظمین کانفرنس

اوقاف ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن کیسز کو بلا تاخیر نمٹایا جائے گا :ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت ہجویری ہال، دربار حضرت داتا گنج بخشؒ میں زونل ناظمین کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس میں سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ میرٹ، شفافیت اور گڈ گورننس کے ذریعے محکمہ کے مالی حالات مزید مستحکم کیے جائیں گے اور ترقیاتی پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے ۔ اوقاف ریٹائرڈ ملازمین کے تمام پنشن کیسز کو بلا تاخیر نمٹایا جائے گا اور پنشن امور کی بہتر ی کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد کیے جائیں گے ۔ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے سہولتوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور آئندہ پنشنرز کی ادائیگی میں تاخیر نہیں ہوگی۔ آڈٹ پیرا جات، ریگولر انکوائریز اور کورٹ کیسز کو جلد از جلد نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ فیلڈ افسران \"پرفارمنس انڈیکیٹر\" کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر آمدن کے حصول کو یقینی بنائیں۔25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے سلسلے میں ڈویژنل سطح پر انٹر فیتھ ہارمنی کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیکرٹری نے کہا کہ وقف املاک کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پیرا فورس و لوکل ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے اراضی کو محفوظ بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں