لاہور:بسنت کی تیاریاں، شہر کے 40 مقامات ریڈ زون قرار

 لاہور:بسنت کی تیاریاں، شہر کے 40 مقامات ریڈ زون قرار

شہریوں کو موٹر سائیکلوں پر تار لگانے کے لیے ناکہ بندیاں کی جائے گی ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی ہوگی

 لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں بسنت کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پولیس نے سکیورٹی پلان بھی مکمل کر لیا ہے ، شہر کے 40 مقامات کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں کہ پتنگ بازی سے ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔ ریڈ زون میں پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو موٹر سائیکلوں پر تار لگانے کے لیے ناکہ بندیاں کی جائے گی جبکہ ڈور اور پتنگ کی ٹرانسپوٹیشن صرف اجازت ملنے کے بعد ممکن ہوگی۔فی الحال شہر میں پتنگ سازی اور ٹرانسپوٹیشن پر پابندی عائد ہے اور حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد ہی پتنگ سازی کی اجازت دی جائے گی۔ ریڈ زون میں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں