ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری

ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ کی ضمانت منسوخی کا تحریری فیصلہ جاری

آمنہ عروج کیخلاف درج مقدمہ آئین کے تحت ناقابلِ ضمانت :جوڈیشل مجسٹریٹ

 لاہور (کورٹ رپورٹر )ضلع کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منسوخی کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے خلاف درج مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 497 کے تحت ناقابلِ ضمانت ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کرنے کے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزمہ کے وکیل کے مطابق مقدمہ ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا اور ملزمہ کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ سزا کی معطلی کے بعد درج ہوا۔دوسری جانب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے ویڈیو بنوانے اور اسے وائرل کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا، جبکہ شریک ملزموں کو محض سہولت کاری کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ آمنہ عروج کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔ ملزمہ آمنہ عروج کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں