صوبہ بھر میں 12 ہزار سرکاری اساتذہ تنخواہوں سے محروم

 صوبہ بھر میں 12 ہزار سرکاری اساتذہ تنخواہوں سے محروم

عارضی اساتذہ اور سکول ٹیچر انٹرنز کو 2 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں

لاہور (خبر نگار) صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے 12 ہزار اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہیں۔ سکولوں میں تعینات عارضی اساتذہ اور سکول ٹیچر انٹرنز کو دو ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن تنخواہیں دینے کا طریقہ کار فائنل نہ کر سکا، جس کی وجہ سے اساتذہ کو ادائیگیاں نہیں مل سکیں۔ تنخواہیں کسی بینک اکاؤنٹ یا وینڈر اکاؤنٹ کے ذریعے دی جائیں گی، تاہم طریقہ کار کو حتمی شکل دینے میں دو ماہ لگ گئے ۔واضح رہے کہ صوبے بھر میں 12 ہزار اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں