ڈی پی او آفس میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب

 ڈی پی او آفس میں کرسمس  کا کیک کاٹنے کی تقریب

قصور(نمائندہ دنیا)ڈی پی او آفس قصور میں مسیحی اہلکاروں اور ملازمین کے اعزاز میں کرسمس کا کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد۔

ڈی پی او عیسیٰ خاں،مسیحی ملازمین اور اہلکاروں کے بچوں نے ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔ ڈی پی او نے مسیحی پولیس ملازمین کو تحائف و عیدی تقسیم کی اور کرسمس کی مبارکباد دی۔ عیسیٰ خاں کا کہنا تھا کہ پولیس کرسمس کے موقع پر 176 گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور کمیونٹی کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ 800 سے زائد پولیس افسرو اہلکار اس موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں