ڈیجیٹل اصلاحات :ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ
14 لاکھ محنت کشوں اور 95 لاکھ ان کے اہل خانہ کو ریلیف فراہم کیا گیا
لاہور(خبر نگار)صوبہ بھر میں راشن کارڈز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے ، جس کے تحت 14 لاکھ محنت کشوں اور 95 لاکھ سے زائد ان کے اہلِ خانہ کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے ۔ راشن کارڈ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو اشیائے خورونوش کی خریداری کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے ، جبکہ پنجاب بھر میں 62 ہزار سے زائد دکانیں راشن کارڈ کے استعمال کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
سوشل سکیورٹی کے دائرہ کار میں محنت کشوں کو طبی، مالی اور راشن سبسڈی کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا عمل بھی جاری ہے ، جس کا مقصد طبی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔ رحیم یار خان اور قصور میں نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کوٹ لکھپت سوشل سکیورٹی ہسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل جدید میڈیکل ٹاور زیر تعمیر ہے ۔