ٹیوٹا کی جانب سے 80 طلبا کو سعودی عرب ملازمتیں فراہم

ٹیوٹا کی جانب سے 80 طلبا کو سعودی عرب ملازمتیں فراہم

طلبا کو دو ماہ میں ٹیکنیکل ، سافٹ سکلز اور پری ڈیپارچر ٹریننگ بھی دی گئی :سیکرٹری طلبہ فائر الارم ٹیکنیشن اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشن کے طور پر کام کریں گے

لاہور(خبر نگار)ٹیوٹا کے 80 طلباکو سعودی عرب میں ملازمت فراہم کر دی گئی ،طلبا کو جاب آفر لیٹرز دینے کی تقریب جی سی ٹی ریلوے روڈ میں منعقد ہوئی ،صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرت بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں سیکرٹری سکل ڈویلپمنٹ نادر چٹھہ اور سی او او ٹیوٹا فیصل فرید ٹیوٹا کے دیگر افسران میں اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز ،معاذ سلیم ،عظمیٰ نادیہ شریک ہوئے ۔سیکرٹری نادر چٹھہ کا کہنا تھا کہ 80 ہونہار سٹوڈنٹ کو سعودی عرب میں ملازمت کے لئے چنا گیا ہے ،یہ طلبہ فائر الارم ٹیکنیشن اور فائر پروٹیکشن ٹیکنیشن کے طور پر کام کریں گے ۔یہ طلبا ماہانہ سولہ سو اٹھارہ سو ریال تک کمائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں