قصور: فصل میں غیر قانونی کرنٹ سے ایک شخص جاں بحق

 قصور: فصل میں غیر قانونی  کرنٹ سے ایک شخص جاں بحق

قصور (نمائندہ دنیا) بھونیکی اوتاڑ تحصیل پتوکی میں غیر قانونی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پٹھانی بیوہ سردار علی ڈوگر نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزموں محمد بلال وغیرہ نے اپنی فصل پر غیر قانونی کرنٹ لگا کر ان کے خاوند سردار علی کو کرنٹ سے قتل کیا۔ پولیس نے بیوہ کی درخواست پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں